لاہور(کرائم رپورٹر)شاد باغ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت دو منشیات فروش کوگرفتار کرکے ہزاروں روپے مالیت کی آئس اور ہیروئن برآمد کر لیں پولیس کے مطابق ملزمہ راحیلہ بی بی کے قبضہ سے 768 گرام ہیروئن جبکہ ملزم غفار کے قبضہ سے 700 گرام آئس برآمد ہوئی ملزمان کو دوران پیٹرولنگ مختلف مقامات سے گرفتار کیاملزمان رہائشی ایریا اور انڈر پاسز کے گرد و نواح میں پیدل چل پھر کر منشیات فروشی کرتے تھے پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی ایس پی سٹی بلال احمد نے شاد باغ پولیس کی ٹیم کو شاباش دی ایس پی کینٹ قاضی علی رضا کا کہنا ہے کہ منشیات سے پاک شہر کے لیے پر عزم ہیں،