ہیلمٹ کی خلاف ورزی: 50 ہزار سے زائد شہریوں کو جرمانے

 صوبہ بھر میں3 ہفتوں کے دوران بغیر سیٹ بیلٹ گاڑی چلانے پر 29 ہزار سے زائد چالان ٹکٹ جاری
لاہور(کرائم رپورٹر) بغیر ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں میں تیزی ،3 ہفتوں میں صوبہ بھر میں ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر 50 ہزار سے زائد شہریوں کو جرمانے کئے گئے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر لاہوریوں کو 15ہزار سے زائد چالان ٹکٹ جاری کی گئی۔ بغیر ہیلمٹ کے خلاف کارروائیوں میں گوجرانوالہ نے 2600، ملتان 1000، راولپنڈی نے 5687 شہریوں کو جرمانے کیے۔ 3 ہفتوں میں بغیر سیٹ بیلٹ گاڑی چلانے پر 29 ہزار سے زائد چالان ٹکٹ جاری کی گئی۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے مطابق ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کی پاسداری کا مقصد چالان نہیں قیمتی جانوں کا تحفظ ہے۔