(ہیلمٹ کی مسلسل خلاف ورزی)موٹرسائیکل سوار کو 30 ہزار روپے جرمانہ

ٹریفک رولزکی خلاف ورزی اوربغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے پرشہری کو دو،دوہزار روپے کے ای چالان موصول ہوئے
لاہور(کرائم رپورٹر)ٹریفک رولز کی خلاف ورزی پر شہری موٹرسائیکل کی قیمت کے برابر جرمانہ کروا بیٹھا،ہیلمٹ کی مسلسل خلاف ورزیوں پرموٹرسائیکل سوار کو 30 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلانے پردو،دو ہزار روپے کے 15 ای چالان موصول ہوئے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ہونے والے ای چالان نادہندگان کیخلاف گھیرا تنگ کردیا گیا ہے، ٹریفک رولز کی 19 خلاف ورزیوں پر ای چلاننگ کا سلسلہ جاری ہے۔