موٹرسائیکل چلانے والے کے ساتھ پیچھے بیٹھنے والے کیلئے بھی ہیلمٹ لازمی قرار، خلاف ورزی پر جرمانہ

موٹرسائیکل سواروں کا گھیرا مزید تنگ
گاڑی چلانے، فرنٹ پر بیٹھنے والوں کیلئے بھی سیٹ بیلٹ لازمی قرار دیدی گئی ،فیصلے پرعملدرآ مد کیلئے ٹریفک پولیس کی مختلف مقامات پر کارروائیاں شروع ،کہ یہ اقدام سر کی چوٹوں اور حادثات کی بڑھتی شرح کو کم کرنے کیلئے اٹھایا گیا:سی ٹی او 
لاہور(کرائم رپورٹر )موٹرسائیکل سواروں کا گھیرا مزید تنگ کردیا گیا ،شہریوں کی حفاظت کے لئے سی ٹی اونے اہم فیصلہ کر لیاٹریفک پولیس حکام نے موٹر سائیکل پر سفر کرنے والوں کے لئے ہیلمٹ کی پابندی لازمی قراردے دی ہیخلاف ورزی کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا جائے گا ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل سواروں اور گاڑی چلانے والوں کی حفاظت کیلئے اہم اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اطہر وحید نے موٹر سائیکل چلانے اور پیچھے بیٹھنے والے دونوں افراد کیلئے ہیلمٹ پہننا لازمی قرار دیدیا۔ فیصلے پر سختی سے عملدرآمد کیلئے ٹریفک پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ گاڑی چلانے والے اور فرنٹ سیٹ پر بیٹھنے والوں کیلئے بھی سیٹ بیلٹ باندھنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ سی ٹی او کا کہنا ہے کہ یہ اقدام سر کی چوٹوں اور حادثات کی بڑھتی شرح کو کم کرنے کیلئے اٹھایا گیا ہے اور ان احکامات پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔