بار بار بھاری جرمانہ ادا کرنے سے بہتر ہیں اپ ہیلمٹ کا استعمال کی کریں: ایڈیشنل آئی جی
لاہور(کرائم رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب کا ویڑن قانون کی پاسداری ہم سب کی ذمہ داری ہے ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کے احکامات پر صوبہ بھر میں ہیلمٹ نہیں تو سفر نہیں کی مہم جاری ہیں تمام سی ٹی اوز ڈی ٹی اوز ہیلمٹ پر سختی سے عمل درامد کروائیں.ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق رواں سال صوبہ بھر میں 10 لاکھ 5 ہزار سے زائد بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے رواں سال لاہور ٹریفک پولیس ہیلمٹ کی خلاف ورزیوں پر 5 لاکھ86 ہزار سے زائد چالان کییہیلمٹ کی خلاف ورزیوں پر ٹریفک پولیس فیصل اباد نے 1 لاکھ 28 ہزار، ملتان نے 56 ہزار، راولپنڈی نے 48 ہزار چالان کیے۔صوبہ بھر میں ہیلمٹ نہ پہننے پر 2 ہزار روپے جرمانہ عائد ہے۔لاہور سمیت دوسرے اضلاع میں ماڈل روڈز پر بغیر ہیلمٹ سفر کی اجازت نہ ہے۔ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے مطابق صوبہ بھر میں ہیلمٹ کی خلاف ورزیوں پر بلا تفریق کارروائیاں جاری رہے گی۔بار بار بھاری جرمانہ ادا کرنے سے بہتر ہیں اپ ہیلمٹ کا استعمال کیجیے ہیلمٹ حادثہ کی صورت میں سر کی چوٹ سے محفوظ رکھتا ہے۔محفوظ سفر کے لیے ہیلمٹ کا استعمال اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کیجئے۔مرد اور خواتین موٹر سائیکل کی باقاعدہ ٹریننگ ٹریفک پولیس کے ڈرائیونگ سکول سے حاصل کر سکتے ہیں