ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کی پاسداری کا مقصد چالان نہیں بلکہ قیمتی جانوں کا تحفظ ہے
لاہور(کرائم رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب کا ویڑن ٹریفک قوانین کی پاسداری ہم سب کی ذمہ داری ہیں ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے احکامات پر بغیر ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں جاری ہیں ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق رواں ماہ صوبہ بھر میں ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر 19 ہزار 500 سے زائد شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر 9ہزار سے زائد لاہوریوں کو جرمانے کئے گئے رواں ماہ صوبہ بھر میں بغیر سیٹ بیلٹ گاڑی چلانے پر 29 ہزار 700 سے زائد چالان ٹکٹ جاری کئے گئے صوبہ بھر میں ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزیوں پر کاروائیاں سختی سے جاری رہیں گء۔ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ کے مطابق ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کی پاسداری کا مقصد چالان نہیں بلکہ قیمتی جانوں کا تحفظ ہے، ایکسیڈینٹ کی صورت میں ہیلمٹ کا استعمال ہیڈ انجری سے محفوظ رکھتا ہے،گاڑی میں سوار تمام افراد سیٹ بیلٹ کا استعمال لازمی کریں۔ ٹریفک پولیس شہریوں کی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لیے ہر دم کوشاں ہیں۔ روڈ سیفٹی کمپینز کا سلسلہ پنجاب کے تمام اضلاع سمیت تحصیل ہائے میں بھی جاری ہے ٹریفک قوانین کی پاسداری ہم سب کی قومی ذمہداری ہے