سال 2025 میں سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزیوں پر گزشتہ سال کی نسبت 638 فیصد زیادہ کارروائیاں کی گئیں
لاہور (کرائم رپورٹر) ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق رواں سال صوبہ بھر میں ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر 4 لاکھ 82 ہزار سے زائد شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔ رواں سال لاہور ٹریفک پولیس نے ہیلمٹ کی خلاف ورزی پر 1 لاکھ 20 ہزار سے زائد شہریوں کے چالان کیے۔ رواں سال صوبہ بھر میں بغیر سیٹ بیلٹ گاڑی چلانے پر 1 لاکھ 74 ہزار سے زائد چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔ سال 2025 میں سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزیوں پر گزشتہ سال کی نسبت 638 فیصد زیادہ کارروائیاں کی گئیں۔ ڈی آئی جی ٹریفک محمد وقاص نذیر کے مطابق صوبہ بھر میں ہیلمٹ اور سیٹ بیلٹ کی خلاف ورزیوں پر کارروائیاں سختی سے جاری ہیں۔