45بوتلیں شراب، ڈیڑھ کلو چرس برآمد

ملزم کا پشاور سے بذریعہ آن لائن منشیات منگوا کر لاہور میں بیچنے کا اعتراف 
 لاہور(کرائم رپورٹر)ایس ڈی پی او برکی غلام دستگیر خان کی سربراہی میں ایس ایچ او برکی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرکے منشیات فروش وقاص کو منشیات کی سپلائی دیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے 45 بوتلیں شراب اور ڈیڑھ کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔ ایس پی کینٹ اویس شفیق کے مطابق ملزم نے پشاور سے بذریعہ آن لائن منشیات منگوا کر لاہور کے مختلف علاقوں میں بیچنے کا اعتراف کیا ۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں شروع کردی۔