چیچہ وطنی(خصوصی رپورٹ)چیچہ وطنی کے تھانہ اوکانوالہ بنگلہ پولیس کی کارروائی، ایک منشیات فروش گرفتارکرکے 1600گرام چرس اور ناجائز اسلحہ برآمدکرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ساہیوال محمد عثمان ٹیپو کے خصوصی احکامات کی روشنی میں ساہیوال پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری ہیں، اسی سلسلہ میں پولیس تھانہ اوکانوالہ بنگلہ نیگزشتہ روز کارروائی کرتے ہوئے ایک منشیات فروش کے قبضہ سے 1600 گرام چرس اور ناجائز اسلحہ پسٹل 30 بور برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔