ملزم گرفتار، ڈیڑھ کلو چرس برآمد

لاہور(کرائم رپورٹر) مزنگ پولیس نے لاہور میں منشیات کی ترسیل ناکام بنا کر ریکارڈ یافتہ منشیات فروش کو منشیات سمیت گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق تھانہ مزنگ پولیس نے کارروائی کے دوران منشیات فروش اصغر علی کو گرفتار کر کے ملزم کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 1 کلو 600 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو طلبہ کے ہاسٹلز کے اطراف سے گرفتار کیا گیا ہے۔