8،8 لاکھ روپے جرمانہ ،منشیات فروش رعایت کے مستحق نہیں :ذیشان رضا
لاہور (کرائم رپورٹر) انویسٹی گیشن پولیس لاہور منشیات فروش عناصر کو مقدمات کا مضبوط چالان مرتب کر کے کیفر کردار تک پہنچانے میں پیش پیش ہے۔ ایس پی انویسٹی گیشن سٹی فرحت عباس کے مطابق منشیات کے مقدمہ میں ملوث مجرم کو مجاز عدالت نے 20/20 سال قید اور 8/8 لاکھ جرمانے کی سزا دلوائی۔ مجرم کے خلاف 2023 میں منشیات کا مقدمہ درج ہوا تھا۔ مجرم سے 17 کلو چرس اور 8 کلو افیون برآمد ہوئی تھی۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کے مطابق موثر تفتیش کے ذریعہ مجرمان کو عدالت سے سزا دلوانے کا عمل جاری رہے گا۔ منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔