خیبر پختونخوا حکومت کے سرکاری ہیلی کاپٹر ایم آئی 17 کے حادثے میں 6 اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔
حادثے میں شہید ہونے والے اہلکاروں میں تجربہ کار پائلٹ، فلائٹ انجینئر اور کریو کے دیگر ارکان شامل ہیں، جو کرم میں امدادی کارروائیوں کے لیے پرواز کر رہے تھے۔
شہید اہلکاروں کی تفصیلات:
کرنل ریٹائر شاہد سلطان: ایبٹ آباد کے رہائشی، آرمی سے ریٹائرڈ، انتہائی تجربہ کار پائلٹ، جنہوں نے متعدد وی آئی پی فلائٹس سمیت وقت کے چیف آف آرمی اسٹاف کی پروازیں بھی اڑائی تھیں۔
ونگ کمانڈر ریٹائر آفتاب: لاہور کے رہائشی، ایئر فورس سے ریٹائرڈ۔
فلائٹ انجینئر سلیم: تلہ گنگ کے رہائشی، ایئر فورس سے ریٹائرڈ۔
کریو چیف مختار: صوابی کے رہائشی، پاک فوج سے ریٹائرڈ۔
کریو چیف محمد جبار: تلہ گنگ کے رہائشی، آرمی سے ریٹائرڈ۔
ذرائع کے مطابق، یہ اہلکار کرم میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے تھے اور ہیلی کاپٹر نے گزشتہ 5 ماہ کے دوران درجنوں پروازیں مکمل کی تھیں۔
ہیلی کاپٹر کی تفصیلات:
حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر MI-17 تھا، جسے 2020 میں روس سے اوورہالنگ کرائی گئی تھی۔یہ ہیلی کاپٹر پنجاب اور بلوچستان کی حکومتوں کی زیر استعمال بھی ہے۔حادثے کی تحقیقات ابھی جاری ہیں، اور حکام نے شہید اہلکاروں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔