ویب ڈیسک: جنوبی افریقہ کی مشہور شیف اور ٹی وی میزبان مینی اسٹفنز 43 سال کی عمر میں ہیلی کاپٹر حادثے میں چل بسیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق، مینی اسٹفنز اپنے ہیلی کاپٹر میں کھیتوں پر کیڑے مار ادویات چھڑک رہی تھیں کہ اچانک ہیلی کاپٹر بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا اور زمین پر گر کر تباہ ہو گیا۔ یہ حادثہ پیر کی صبح تقریباً 7:45 بجے ایسٹرن کیپ کے پیٹینسی کے قریب ایک سائٹرَس فارم پر پیش آیا۔رپورٹس کے مطابق، مینی اسٹفنز اپنے ہیلی کاپٹر میں اورنج کے کھیتوں پر کیڑے مار ادویات استعمال کر رہی تھیں، جب کہ ہیلی کاپٹر اچانک بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا۔ وہ ایک تربیت یافتہ ہیلی کاپٹر پائلٹ اور ایک معروف شیف تھیں، جنہوں نے جنوبی افریقہ کے ٹی وی پر مقبول کوکنگ اور لائف اسٹائل شو کی میزبانی کی۔ اس کے علاوہ، وہ ایک مصنفہ بھی تھیں جنہوں نے "Cookbook" نامی کتاب لکھی۔مینی اسٹفنز کی زندگی میں مہم جوئی، کھانے پکانے کا جذبہ اور ہر کام میں محنت کا جذبہ نمایاں تھا۔ ان کی وفات نے ان کے مداحوں اور شعبہِ خوراک و شو بزنس میں غم و غصہ کی لہر دوڑادی ہے۔