جنوبی کوریا میں فوجی ہیلی کاپٹر AH-1S کوبرا تربیتی پرواز کے دوران کاؤنٹی گیپیونگ میں گر کر تباہ ہو گیا۔
فوج کے مطابق ہیلی کاپٹر میں سوار دونوں افراد ہلاک ہو گئے۔غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر تربیتی مشق کے دوران حادثے کا شکار ہوا۔جنوبی کوریا کی فوج نے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک تحقیقاتی ٹیم بھی قائم کر دی ہے تاکہ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔