برقعہ پہن کر خواتین کو ہراساں کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

برقعہ پہن کر خواتین کو ہراساں کرنے والے 3 ملزمان گرفتار

ویلنشیاء ٹاؤن مارکیٹ میں برقعہ پہن کر خواتین کو ہراساں کرنے والے تین ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

 پولیس ترجمان کے مطابق، چوکی ہلوکی پولیس نے پٹرولنگ کے دوران ان ملزمان کو پکڑا۔ ملزمان علی، زوہیب اور فیضان برقعہ پہن کر عید کی شاپنگ پر آنے والی فیملیز کو تنگ اور ہراساں کر رہے تھے۔ایس پی ماڈل ٹاؤن نے کہا کہ سکیورٹی کے حوالے سے اہم مقامات پر فول پروف سکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے اور خواتین کے تحفظ کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں انویسٹیگیشن یونٹ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ اس اقدام کے بعد پولیس نے اس بات کو یقینی بنانے کی کوشش کی ہے کہ عوام خصوصاً خواتین کو اس قسم کی پریشانی سے محفوظ رکھا جائے۔