لاہور میں خواتین کو ہراساں کرنے، نازیبا حرکات اور گھریلو تشدد میں ملوث تین ملزمان کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔پولیس کے مطابق لٹن روڈ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے راہ چلتی خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا۔ دوسری جانب گجر پورہ پولیس نے بیوی پر تشدد اور ہمسائی لڑکی کو ہراساں کرنے کے الزامات میں ملوث دو ملزمان کو حراست میں لے لیا۔پولیس نے گرفتار ملزمان کی شناخت غلام فرید، جنید اور شہباز کے نام سے کی ہے۔ حکام کے مطابق تینوں ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔