لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گلی سے گزرتی طالبہ کو ہراساں اور دست درازی کرنے والے دو ملزمان حسن اور عمر کو گرفتار کر لیا۔
واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو طالبہ کو ہراساں اور دست درازی کے بعد فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ایس ایچ او فریاد اشرف نے اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کی، جبکہ ایس پی سٹی بلال احمد نے بتایا کہ سی سی ٹی وی اور مزید تفتیش کے ذریعے ملزمان کو ٹریس اور گرفتار کیا گیا۔ پولیس ٹیم کی کامیابی پر شاباش دی گئی۔ایس پی نے خواتین کے تحفظ کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد جاری رکھنے کا اعلان کیا اور کہا کہ خواتین سے ہراسانی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔