سبزہ زار پولیس کی کارروائی، طالبات کو ہراساں اور اغوا کی دھمکیاں دینے والے 2 ملزمان گرفتار

سبزہ زار پولیس کی کارروائی، طالبات کو ہراساں اور اغوا کی دھمکیاں دینے والے 2 ملزمان گرفتار

سبزہ زار پولیس نے نجی کالج جانے والی طالبات کو ہراساں کرنے اور اغوا کی دھمکیاں دینے والے 2 اوباش ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی اقبال ٹاؤن کے مطابق اعوان ٹاؤن کی رہائشی طالبات جب کالج کے لیے روانہ ہوئیں تو موٹرسائیکل سوار ملزمان ان کے پیچھے لگ گئے۔ ملزمان آوازیں کستے اور طالبات سے فون نمبر مانگتے رہے۔ایس پی ڈاکٹر محمد عمر کے مطابق طالبات کے انکار پر ملزمان نے اغوا کی دھمکیاں دیں اور ایک طالبہ کا ہاتھ بھی پکڑ لیا۔ طالبات کے شور مچانے پر ملزمان فرار ہونے کی کوشش میں ناکام رہے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سعد اور غلام فرید نامی ملزمان کو گرفتار کر لیا۔طالبات کے والد زاہد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔