ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تھیٹر کو بحال کر کے فن و ثقافت کی ترویج کے لیے بہترین ذریعہ بنایا جائے گا۔
تھیٹر کے عالمی دن پر پیغام جاری کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ تھیٹر فن و ثقافت کا آئینہ دار ہے، جو معاشرتی اقدار کی عکاسی کرتا ہے اور شعور فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ باشعور اور ترقی یافتہ معاشروں میں معیاری تھیٹر کو ایک باوقار مقام حاصل ہوتا ہے۔مریم نواز نے بتایا کہ پنجاب حکومت تھیٹر کی اپ گریڈیشن کے لیے اقدامات کر رہی ہے اور اسے مثبت اور باوقار تفریح کا ذریعہ بنانے کے لیے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ، فنکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے آرٹسٹ فنڈ قائم کر دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فن اور فنکار کی فلاح و بہبود حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں اور تھیٹر کو بحال کر کے فن و ثقافت کی ترویج کے لیے بہترین ذریعہ بنایا جائے گا۔ مریم نواز نے مزید کہا کہ تھیٹر پاکستان کے مثبت تشخص اور تہذیبی ورثے کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔