وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اعلان کیا ہے کہ ہر شہری کو معیاری اور بہترین علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی، خاص طور پر ہارٹ اٹیک کی ایمرجنسی کے دوران۔
مریم نواز کے مطابق اب مریضوں کو دور دراز شہروں کا سفر نہیں کرنا پڑے گا، کیونکہ کارڈیک کیتھ لیب میں عالمی ایس او پیز کے مطابق امراض قلب کا علاج دستیاب ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ 90 منٹ کے اندر ضلعی کارڈیالوجی مرکز پہنچنے پر مریض کی جان بچانا ممکن ہوگا۔قریباً بھکر، چکوال، خانیوال، جھنگ، میانوالی اور وہاڑی میں کیتھ لیب جلد فعال ہوں گی، جبکہ حافظ آباد، منڈی بہاءالدین، راجن پور اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں فیز ٹو میں کیتھ لیب فعال ہوں گی۔ کیتھ لیب میں انجیوگرافی، انجیوپلاسٹی اور پرائمری پی سی آئی کی سہولت میسر ہوگی۔وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ ضلعی اسپتالوں میں اسپیشلسٹ اور کارڈیک ڈاکٹروں کی تعیناتی یقینی بنائی جائے گی، اور ضلعی کارڈیک کیتھ لیب میں تعینات ڈاکٹروں کو اسپیشل پیکیج فراہم کیا جائے گا۔