پو لیس نے دونوں لاشیں تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں
گوجرہ (خصوصی رپورٹ)گوجرہ میں شادی کی تقریب اس وقت غم میں بدل گئی جب کرنٹ لگنے سے دولہا کا ماموں اور بھانجا جاں بحق ہو گئے۔ چک نمبر 371 ج ب گنڈا سنگھ کے رضوان سرور کے چھوٹے بھائی بلال سرور گجر کی شادی کی تقریب مونگی روڈ بائی پاس کے قریب جاری تھی، جہاں دولہا کا 28 سالہ بھانجا وقار مجید، جو وہاڑی سے آیا ہوا تھا، اچانک گھر کے قریب ڈیرے کی چھت پر گیا۔ چھت کے قریب سے گزرنے والی الیون کے وی تاروں سے ٹکرانے کے باعث اسے شدید کرنٹ لگا اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔بھانجے کی تلاش میں اس کا 45 سالہ ماموں رضوان سرور بھی چھت پر گیا، جہاں وہ بھی تاروں سے چھو گیا اور کرنٹ لگنے سے نیچے گر کر شدید زخمی ہوا۔ اسے فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر زہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ بھی جانبر نہ ہو سکا۔ پو لیس نے دونوں لاشیں تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں۔