اسحاق ڈار اور ایرانی وزیرِ خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے میں امن و استحکام پر تبادلۂ خیال

اسحاق ڈار اور ایرانی وزیرِ خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے میں امن و استحکام پر تبادلۂ خیال

اسلام آباد: نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، جس میں خطے کی مجموعی صورتحال اور امن و استحکام کے فروغ سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

دفترِ خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے گفتگو کے دوران خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ اسلام آباد خطے میں امن کے فروغ کے لیے اپنا تعمیری اور مثبت کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔اس موقع پر ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے خطے میں امن کی کوششوں کے لیے پاکستان کے مسلسل تعاون کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ایرانی عملے کے ارکان اور ماہی گیروں کی بحفاظت وطن واپسی کے لیے پاکستان کی جانب سے فراہم کی گئی سہولتوں کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے اس بات پر اتفاق کیا کہ خطے کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر قریبی رابطہ برقرار رکھا جائے گا تاکہ سفارتی سطح پر تعاون کو مزید فروغ دیا جا سکے۔