اسلام آباد: برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے پاکستان کے ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے رابطہ کیا ہے جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس رابطے کے دوران برطانوی وزیر خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور ان کا اعتراف کیا کہ پاکستان خطے میں امن کے قیام میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر مسلسل اور قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اس رابطے سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان سفارتی تعلقات میں مزید بہتری کی امید ہے، خاص طور پر موجودہ عالمی و علاقائی چیلنجز کے تناظر میں۔یہ رابطہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب خطے میں سیکیورٹی اور سیاسی حالات میں تیزی سے تبدیلیاں آ رہی ہیں، اور عالمی طاقتیں مشاورت اور تعاون کے ذریعے مسائل کے حل کی کوششوں میں مصروف ہیں۔