نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کویت کے وزیر خارجہ جراح جابر الاحمد الصباح سے ٹیلی فونک گفتگو کی، جس میں خطے کی صورتحال اور جنگ بندی کے معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار نے پائیدار امن کے قیام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کا اعادہ کیا اور خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور دیا۔کویتی وزیر خارجہ نے ابتدائی جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔دونوں رہنماؤں نے جنگ بندی کی جاری خلاف ورزیوں پر تشویش ظاہر کی، جن میں کویت کو متاثر کرنے والے بعض واقعات اور لبنان میں ہونے والی سنگین خلاف ورزیاں شامل ہیں۔اسحاق ڈار اور جراح الاحمد الصباح نے اتفاق کیا کہ خطے میں استحکام اور پائیدار امن کے لیے جنگ بندی کی مکمل پاسداری ضروری ہے اور بین الاقوامی سطح پر تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔