لاہور: صوبائی دارالحکومت میں ایل پی جی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث شہریوں، گھریلو صارفین اور بالخصوص رکشہ ڈرائیورز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں ایل پی جی 450 سے 500 روپے فی کلو کے درمیان فروخت کی جا رہی ہے، جبکہ سرکاری سطح پر قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے دعوے تاحال مؤثر ثابت نہیں ہو سکے۔قیمتوں میں اضافے کے باعث گھریلو صارفین کے ماہانہ اخراجات میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے، جبکہ رکشہ ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ مہنگی ایل پی جی نے ان کے روزگار کو شدید متاثر کیا ہے اور بڑھتے ہوئے ایندھن کے اخراجات پورے کرنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
شہریوں نے بھی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایل پی جی کی مہنگائی نے عام آدمی، خصوصاً کم آمدن والے طبقے کے لیے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔شہریوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں پر مؤثر نگرانی کی جائے، ناجائز منافع خوری کا خاتمہ کیا جائے اور صارفین کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں