لاہور میں ایل پی جی کی قیمتوں میں من مانی کا سلسلہ بدستور جاری ہے، جہاں سرکاری طور پر مقرر کردہ نرخوں پر عملدرآمد نہیں ہو رہا۔
سرکاری نرخ 241 روپے فی کلوگرام مقرر ہونے کے باوجود مارکیٹ میں کئی دکاندار ایل پی جی 400 سے 450 روپے فی کلوگرام تک فروخت کر رہے ہیں، جس کے باعث گھریلو صارفین اور کاروباری افراد کو اضافی مالی مشکلات کا سامنا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری قیمت مقرر ہونے کے باوجود اوورچارجنگ کا خاتمہ نہیں ہو سکا، جبکہ متعلقہ اداروں کی جانب سے مؤثر کارروائی نہ ہونے کے باعث دکاندار اپنی مرضی کے نرخ وصول کر رہے ہیں۔متاثرہ شہریوں نے حکومت اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں پر سخت نگرانی کی جائے، ناجائز منافع خوری کے خلاف کارروائی کی جائے اور عوام کو مہنگی گیس سے ریلیف فراہم کیا جائے۔