ہزاروں گھر اندھیرے میں ڈوب گئے،دوکمسن بہن بھائی گاڑی میںدم گھٹنے سے ہلاک
پیرس(آئی این پی ) یورپ کے مختلف ممالک بدستور شدید اور ریکارڈ توڑ گرمی کی لہر کی زد میں ہیں، جس کے باعث فرانس میں ہزاروں گھر بجلی سے محروم ہو گئے جبکہ کئی ممالک میں روزمرہ زندگی، ٹرانسپورٹ اور کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں،فرانس میں شدید گرمی کی لہر کے دوران 2 کمسن بہن بھائی گاڑی میں گھنٹوں بند رہنے اور دم گھٹنے کے سبب جان کی بازی ہار گئے۔