بابِل و کربلا میں زائرین کی آمد کی وجہ سے بجلی کے نظام پر غیر معمولی بوجھ پڑا
بغداد(آئی این پی )عراق میں رواں ہفتے شدید ہیٹ ویو کے دوران ملک بھر میں بجلی کا بڑا بریک ڈائون ہوا، کئی علاقوں میں درجہ حرارت 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا۔عراقی محکمہ موسمیات کے مطابق یہ شدید گرمی کی لہر ایک ہفتے سے زائد عرصے تک جاری رہ سکتی ہے۔عراقی وزارت بجلی کے مطابق ریکارڈ گرمی، صارفین کی بڑھتی ہوئی طلب، اور بابِل و کربلا میں زائرین کی آمد کی وجہ سے بجلی کے نظام پر غیر معمولی بوجھ پڑا، جس کے نتیجے میں دو ٹرانسمیشن لائنیں بند ہو گئیں اور ملک بھر میں بجلی کا بڑا بریک ڈائون ہوگیا۔وزارت کے بیان کے مطابق اس شٹ ڈائون کے باعث گرڈ سے 6000 میگاواٹ سے زائد بجلی اچانک اور غیر ارادی طور پر ختم ہو گئی اور پاور پلانٹس نے بھی کام کرنا بند کر دیا۔عراقی وزارت بجلی نے مزید کہا کہ ہماری ٹیمیں فوری طور پر بحالی کے لیے متحرک ہو گئی ہیں