کیوبا ، بجلی کا ایک اور بڑا بریک ڈائون، لاکھوں شہری متاثر

ہوانا(آئی این پی )کیوبا ایک بار پھر تاریکی میں ڈوب گیااور لاکھوں شہری بجلی سے محروم ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیوبا میں ایک سال کے دوان پانچویں مرتبہ بجلی کا بڑا بریک ڈائون ہوا جس کے نتیجے میں لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہوگئے اور معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں۔ کیوبا کی وزارت توانائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا ہے کہ بجلی کے نظام کا مکمل رابطہ منقطع ہو گیا ہے جس کا تعلق انتونیو تھرمو الیکٹرک پاور پلانٹ کے غیر متوقع طور پر بند ہونے سے ہو سکتا ہے۔