ملکہ کوہسار میں بجلی کا بریک ڈائون، شہر تاریکی میں ڈوب گیا

گوادر کے گرڈسٹیشن میں بھی فنی خرابی کے باعث شہر کو بجلی کی فراہمی معطل 
 مری،گوادر (آئی این پی )ملکہ کوہسار مری میں بجلی کا بریک ڈائون ، 132کیوی کی مین لائن ٹرپ کرنے سے شہر تاریکی میں ڈوب گیا۔ تفصیل کے  مطابق مال روڈ،جھیکاگلی، بھوربن،ایکسپریس وے سمیت مری کے دیگر علاقوں میں بجلی بند ہوگئی۔بجلی بندش کے باعث سیاحوں اور مقامی لوگوں کومشکلات کا سامنا کرنا پرڑا ۔واپڈا حکام کے مطابق132کیوی کی مین لائن ٹرپ کر گئی ۔دوسری جانب گوادر کے گرڈ سٹیشن میں بھی فنی خرابی کے باعث شہر کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔گوادر گرڈ سے منسلک سربندن اور نگور کے علاقے بھی تاریکی میں ڈوب گئے ۔کیسکو حکام کے مطابق گرڈ سٹیشن کا فالٹ دور کرنے کے لیے تربت سے ٹیکنیشن طلب کرلیے گئے ہیں ۔بجلی کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔