2023 میں بجلی کا بڑا بریک ڈائون‘ کے الیکٹرک پر اڑھائی کروڑ جرمانہ

جنوری 2023 کے بریک ڈائون  کی ذمہ داری صرف نیشنل گرڈ پر ڈالنا درست نہیں:نیپرا
اسلام آباد(آئی این پی )ملک میں جنوری 2023 کے دوران ہونے والے بجلے کے بڑے بریک ڈائو ن پر نیپرا نے کے الیکٹرک پر بھاری جرمانہ عائد کر دیا۔نیپرا کی طرف سے جاری بیان  کے مطابق کے الیکٹرک کی آپریشنل ذمہ داریوں میں ناکامی ثابت ہوئی جس پر کے الیکٹرک کو 2 کروڑ 50 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا۔نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک کی وضاحتیں پار بریک ڈان کا جواز فراہم نہیں کرتیں، جنوری 2023 کے بریک ڈائون  کی ذمہ داری صرف نیشنل گرڈ پر ڈالنا درست نہیں، کے الیکٹرک اپنے سسٹم کی کمزوریوں اور خامیوں کا ذمہ دار ہے۔کے الیکٹرک کی جوابات غیر اطمینان بخش اور ناقابل قبول قرار دیے گئے