اسلام آباد(آئی این پی)خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے توانائی کی فراہمی اور ترسیل کے نظام کو بہتر بنانے کی جانب اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔ایس آئی ایف سی کی موثر سہولت کاری سے پاکستان میں توانائی کے نظام اور تیل کی ترسیل کا نظام مزید مضبوط ہوا ہے۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے ماچھیکے-تھلیاں-تارو جبہ وائٹ آئل پائپ لائن منصوبے کی منظوری دی گئی ہے، وائٹ آئل پائپ لائن منصوبہ ملک کے جنوبی اور شمالی حصوں کے درمیان تیل کی ترسیل کیلئے ایک اہم اور سٹریٹجک راہداری فراہم کرے گا