تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کے لیے ماڑی انرجیز کی جانب سے ملک بھر میں 12 بلاکس میں آپریشنز کی توسیع
ٓاسلام آباد(آن لائن)ایس آئی ایف سی کے تعاون سے توانائی اور معدنیات کے شعبے میں اہم پیشرفت ‘توانائی اور معدنیات کاشعبہ ایس آئی ایف سی کے ترجیحی شعبوں میں شمار ،ملکی معیشت کی ترقی و خوشحالی میں معاون ماڑی انرجیزلمیٹڈ اپنی کامیاب حکمت عملی کے باعث قدرتی گیس کی پیداواری صلاحیت کے لحاظ سے پاکستان کا دوسرا بڑا ادارہ تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش کے لیے ماڑی انرجیز کی جانب سے ملک بھر میں 12 بلاکس میں آپریشنز کی توسیع، جدید گیس پروسیسنگ پلانٹ بھی اپ گریڈماڑی انرجیز کی کامیاب کوششیں، ملک کے مختلف علاقوں میں گیس ذخائر کی دریافت سمیت کان کنی میں اہم کردارحال ہی میں ماڑی انرجیز کی جانب سے خیبرپختونخوا کے وزیرستان بلاک میں قدرتی گیس کے ذخائر دریافت کیے گئے ہیں۔ ماڑی انرجیز کے مطابق نئے دریافت شدہ کنویں سے یومیہ 12.96 ملین کیوبک فٹ تک گیس کی پیداوار متوقع ہے۔