اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب بھی دنیا بھر میں مسلمانوں پر مشکل وقت آیا، پاکستان ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔انہوں نے ایران سے متعلق حالیہ صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل نے ایران سے متعلق بحران میں اہم کردار ادا کیا، جس پر اپوزیشن نے بھی ان کی حمایت کی۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی پاکستان پر مشکل وقت آتا ہے، اپوزیشن قومی مفاد میں حکومت کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے۔