ترکیہ نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا:سردار یوسف

اسلامو فوبیا، کشمیر و فلسطین  کے مظلوم عوام  کی حمایت میں ترکیہ کے دو ٹوک موقف کی قدر کرتے ہیں:وفاقی وزیر
 کستان کے ساتھ دینی تعلیم، صحت اور رفاحی کاموں  میں تعاون کا دائرہ کار مزید بڑھانا چاہتے ہیں:قونصلر ترکیہ
اسلام آباد(آن لائن ) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہاہے  پاکستان اور ترکیہ کے مابین بھائی چارے کا مضبوط رشتہ موجود ہے اور ترکیہ کی حکومت کی ہر مشکل وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو قونصلر برائے مذہبی امور سفارتخانہ ترکیہ ڈاکٹر عبدالرحمان آق کوش سے ملاقات کے دوران کیا ملاقات میں دونوں ممالک کے ما بین دینی   علوم، مذہبی امور اور  رفاحی منصوبوں کے حوالے سے دو طرفہ تعاون  پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر وفاقی وزیر سردار یوسف نے کہاکہ پاکستان کا ترکیہ کے ساتھ اسلامی بھائی چارے کا مضبوط رشتہ ہے ہمیں خوشی ہے کہ ہماری حکومتیں باہمی تعلقات کو سیاسی، اقتصادی، دینی و ثقافتی میدانوں میں فروغ دے رہی ہیںانہوں نے کہاکہ امت مسلمہ کے مسائل، اسلامو فوبیا، کشمیر و فلسطین  کے مظلوم عوام  کی حمایت میں ترکیہ کے دو ٹوک موقف کی قدر کرتے ہیں انہوں نے کہاکہ حافظ قرآن اور دینی علوم کے ماہر قونصلر  مذہبی امور کی پاکستانی میں تعیناتی ترکیہ حکومت کا احسن اقدام ہے انہوں نے کہاکہ ترکیہ  کی دیانت فاونڈیشن  کی جانب سے رمضان پیکیج، قربانی، صحت ، تعلیم  اور پانی کی منصوبوں پر شکر گذار ہیں انہوں نے کہاکہ ترکیہ نے 2005 کے زلزلے کے بعد بحالی اور رفاحی کاموں میں بہترین کام کیا اور زلزلہ کے دوران بطور ڈسٹرکٹ ناظم مانسہر ہ  ترکیہ حکومت کے پرخلوص تعاون کا عینی شاہد ہوں انہوں نے کہاکہ اسلامی دنیا میں یکساں رویت ہلال  کے مسئلے پر مشاورت کر سکتے ہیں اس موقع پر ترکیہ کے قونصلر نے کہاکہ  پا کستان کے ساتھ دینی تعلیم، صحت اور رفاحی کاموں  میں تعاون کا دائرہ کار مزید بڑھانا چاہتے ہیں