ایرانی صدر نے بھارتی وزیراعظم کو خامنہ ای کے جنازے میں شرکت کی دعوت دیدی

تہران(آئی این پی )ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کو ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی سرکاری تدفین کی تقریب میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی  ۔عالمی میڈیا رپورٹ  کے مطابق ابھی تک یہ طے نہیں ہوا ہے کہ وزیراعظم مودی اس تقریب میں ذاتی طور پر شرکت کریں گے یا کوئی اور نمائندہ شرکت کرے گا۔