پاکستان کو پہلا انٹرنیشنل گولڈمیڈل جتوانے والے ریسلر انتقال کرگئے جنازے میں کسی سرکاری آفیشل نے شرکت نہ کی

سوسالہ دین محمد نے پاکستان کے لئے پہلی بار منیلا ایشین گیمز اور کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتا،طویل عرصہ سے علیل تھے،انتہائی کسمپرسی کی حالت میںزندگی گزاری
لاہور(شکیل خٹک)اپنے خون پسینے سے مادر وطنی کا خوبصورت تشخص سیچنے والے اور پاکستان کو پہلا انٹرنینشل گولڈ میڈل جتوانے والے دین محمد انتہائی کسمپرسی سے خالق حقیقی سے جا ملے مگر افسوس حکومت نے اپنی آنکھیں دین محمد سے موڑ لی تھیں اور انکے جنازے میں کسی اہلکار نے شرکت بھی گوارا نہیں کیا۔ دین محمد نے پاکستان کے لئے پہلی بار منیلا ایشین گیمز اور کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتا،مٹی سے سونا بنانے والے دین محمد کے لئے ریسلنگ کھیل نہیں، عبادت تھی۔دین محمد کا ہر قدم، ہر وار، ہر فتح،قوم کے نوجوانوں کے لئے آج  بھی  مشعلِ راہ ہے،100 برس کی طویل عمر پانے والے دین محمد نے طویل علالت کے بعد لاہور کے نواحی علاقے باٹا پور میں وفات پائی۔