سیکیورٹی خدشات ،مجتبیٰ خامنہ ای والد کے جنازے میں شریک نہیں ہوئے

واشنگٹن(آئی این پی )امریکی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ ایران کے نئے سپریم لیڈر مجتبی خامنہ ای سیکیورٹی کے سخت خدشات کے باعث تہران میں ہونے والی اپنے والد آیت اللہ علی خامنہ ای کی آخری رسومات میں شریک نہیں ہوگئے ۔مجتبی خامنہ ای کی اپنے والد کے جنازے سے غیر حاضری نے ان کی عوامی موجودگی پر کئی سوالات کھڑے کر دئیے ہیں۔امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اس تقریب کے انتظامات سنبھالنے والے ایرانی حکام کے حوالے سے دعوی کیا کہ مجتبی خامنہ ای نے جمعرات کے روز مشہد میں ہونے والی اپنے والد کی تدفین کی تقریب میں شرکت کی خواہش ظاہر کی تھی