اسلامپورہ ،گڑھی شاہو ودیگر علاقوں میں لاکھوں کے ڈاکے

باغبانپورہ ،سندر،فیصل ٹائون میں بھی شہری ڈاکوئوں کے ہاتھوں لٹ گئے
ڈیفنس،مغلپورہ میں گاڑیاں،شادمان،ٹبی سٹی میں موٹرسائیکلیں چوری 
لاہور(کرائم  رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے زیورات موبائل فونز چھین لئے گئے۔بتایا گیا کہ ڈاکوئوں نیباغبانپورہ میں یونس سے 1لاکھ 30ہزار روپے اور موبائل فون،گڑھی شاہو میں امتیاز سے 1لاکھ 25ہزار روپے اور موبائل فون،سندر میں حبیب سے1 لاکھ 20 ہزار روپے اور موبائل فون،اسلام پورہ میں جعفر سے 1لاکھ15ہزار روپے اور موبائل فون، فیصل ٹائون میں نواز سے1لاکھ 10ہزار روپے ،موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ڈیفنس اور مغل پورہ سے گاڑیاں جبکہ ریس کورس شادمان اور ٹبی سٹی سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔