39 اشتہاریوں سمیت 569 ملزمان گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارلحکومت میں ڈولفن سکواڈ کی 24/7 سنیپ چیکنگ اور پٹرولنگ جاری ہے72 گھنٹے کے دوران اشتہاریوں، عدالتی مفروران، عادی مجرمان کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق 39 اشتہاریوں سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب 569 ملزمان کوگرفتار کیا گیا گرفتار ملزمان پر سنگین جرائم کے متعدد مقدمات درج ہیں ڈولفن سکواڈ نے 399 ریکارڈ یافتہ، 107 عادی مجرمان کو حراست میں لیامختلف زیر سماعت مقدمات میں 24 عدالتی مفروران بھی گرفتار کئے گئیمحرم الحرام میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے ہر وقت الرٹ ہیں۔