28 اشتہاریوں سمیت 195 ملزمان سرکاری مہمان

لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارلحکومت میں ڈولفن سکواڈ کی 24/7 سنیپ چیکنگ اور پٹرولنگ جاری ہیں 72 گھنٹوں کے دوران سٹریٹ کریمینلز، ڈاکوؤں، اشتہاریوں، عدالتی مفروران، کیخلاف کریک ڈاؤن کیا گیا ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کے مطابق 28 اشتہاریوں سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب 195 ملزمان گرفتار کئے گئے گرفتار ملزمان پر سنگین جرائم کے متعدد مقدمات درج ہیں۔ڈولفن سکواڈ نے 82 ریکارڈ یافتہ، 56 عادی مجرمان کو گرفتار کیا ہے مختلف زیر سماعت مقدمات میں 25 عدالتی مفروران بھی گرفتار کئے گئے۔سٹریٹ کریمنلر ، ڈاکوؤں سمیت متفرق جرائم کا 4 ملزمان کو حراست میں لیا گیاشہر میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے ہمہ وقت الرٹ ہیں۔