ڈولفن سکواڈ نے 128 ریکارڈ یافتہ، 40 عادی مجرمان کو حراست میں لیا
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارلحکومت میں ڈولفن سکواڈ کی 24/7 سنیپ چیکنگ اور پٹرولنگ جاری ہیں 72 گھنٹے کے دوران سٹریٹ کریمینلز، ڈاکوؤں، اشتہاریوں، عدالتی مفروران، کیخلاف کریک ڈاؤن کیا گیا ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کے مطابق 12 اشتہاریوں سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب 198 ملزمان کوگرفتار کیا گیاگرفتار ملزمان پر سنگین جرائم کے متعدد مقدمات درج ہیں۔ڈولفن سکواڈ نے 128 ریکارڈ یافتہ، 40 عادی مجرمان کو حراست میں لیامختلف زیر سماعت مقدمات میں 13 عدالتی مفروران بھی گرفتار کئے گئے۔سٹریٹ کریمنلر سمیت متفرق جرائم کے 5 ملزمان کو بھی حراست میں لیا۔ شہر میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے ہر وقت الرٹ ہیں۔