شہر میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے ہر وقت الرٹ :ایس پی ارسلان
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارلحکومت میں ڈولفن سکواڈ کی 24/7 سنیپ چیکنگ اور پٹرولنگ جاری ہے 72 گھنٹے کے دوران سٹریٹ کریمینلز، ڈاکوؤں، اشتہاریوں،عدالتی مفروران، کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 41 اشتہاریوں سمیت مختلف مقدمات میں مطلوب 373 ملزمان کوگرفتار کیا گیاایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق گرفتار ملزمان پر سنگین جرائم کے متعدد مقدمات درج ہیں ڈولفن سکواڈ نے 252 ریکارڈ یافتہ 56 عادی مجرمان کو حراست میں لیامختلف زیر سماعت مقدمات میں 24 عدالتی مفروران بھی گرفتار کئے گئے شہر میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے ہر وقت الرٹ ہیں