323 ملزمان کو گرفتار کر کے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا ،مقدمات
لاہور (کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ڈولفن اسکواڈ کی جانب سے اشتہاریوں،عادی ملزمان اور عدالتی مفروران کے خلاف اسپیشل آپریشن جاری ہے۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران اسٹریٹ کرائم میں ملوث عناصر، ڈاکوؤں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے مجموعی طور پر 323 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد کے مطابق گرفتار افراد میں 50 اشتہاری اور مختلف سنگین جرائم میں ملوث 146 ریکارڈ یافتہ مجرمان شامل ہیں۔ اسی دوران 86 عادی ملزمان اور 41 عدالتی مفروران کو بھی حراست میں لیا گیاتمام گرفتار ملزمان کے خلاف مختلف مقدمات درج ہیں اور انہیں قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا ہے ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے مزید کہا کہ ڈولفن اسکواڈ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے ہر وقت الرٹ ہے۔ اشتہاریوں اور عادی مجرمان کے خلاف اسپیشل ٹارگٹڈ آپریشن آئندہ بھی جاری رہے گا