لاہور(کرائم رپورٹر)شہر میں چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے طلائی زیورات موبائل فون موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر سامان چھین لیا گیا۔ذرائع کے مطابق نشترکالونی میں حنیف سے 1لاکھ 80ہزار روپے اور موبائل فون۔لیاقت آباد میں مجتبی سے 1لاکھ 75 ہزار روپے اور موبائل فون،مصری شاہ میں عقیل سے 1 لاکھ 60ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان۔گرین ٹاون میں کرامت سے1 لاکھ 55 ہزار روپے اور موبائل فون, مزنگ میں کامران سے 1 لاکھ 45 ہزار نقدی اور موبائل فون،جنوبی چھاونی میں دانش سے 1 لاکھ 40ہزار روپے موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا۔ماڈل ٹاون اور لاری اڈا سے گاڑیاں جبکہ ٹبی سٹی گارڈن ٹاون اور ملت پارک سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں۔