واردات کی منصوبہ بندی ناکام ، 3 رکنی گینگ گرفتار

 لاہور(کرائم رپورٹر)اسلام پورہ چوکی اکرم پارک پولیس نے واردات کی منصوبہ بندی ناکام بناتے 3 رکنی گینگ کے ملزموں کاشف عرف کاشی،نوید اور ذیشان کو گرفتار کر کے 4 موٹر سائیکل، غیر قانونی اسلحہ، 4 موبائل فون اور 20 ہزار نقدی برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ گروہ شہر کے مختلف مقامات پر وارداتیں کرتا تھا۔