واردات کی منصوبہ بندی کرتے 3 رکنی ڈکیت گینگ پکڑا گیا

لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ چوکی صوئے اصل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واردات کی منصوبہ بندی ناکام بناتے ہوئے 3 رکنی متحرک ڈکیت گروپ کو گرفتار کرلیا ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کے مطابق کاہنہ چوکی صوئے اصل پولیس نے خفیہ اطلاع پر دیال سنکھ روڈ سے حراست میں لیاملزمان مختلف علاقوں میں شہریوں کی ریکی کرتے اور موقع پاکر واردات کرکے فرار ہو جاتے تھے ملزمان سے چوری شدہ 2 موٹر سائیکلیں، چھینی گئی نقدی اور 3 پستول برآمد کر لئے گئے ملزمان زمان، ساحل اور سرور کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہیسٹریٹ کریمنلز کیخلاف انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔