لاہور(کرائم رپورٹر)گرین ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واردات کی منصوبہ بندی ناکام بناتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق گرین ٹائون باگڑیاں کے قریب سے دو رکنی ریکارڈ یافتہ موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کرلیا گیاملزمان کے قبضہ سے دو موٹر سائیکل اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیاملزمان سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے،ریکارڈ کے مطابق ملزمان گرین ٹاؤن ، جوہر ٹاؤن اور ستوکتلہ سمیت لاہور کے مختلف مقامات پر وارداتیں کرتے تھے گرفتار ملزمان میں سرغنہ دانش مسیح اور ساتھی محمد حنیف شامل ہیں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی