لاہور(کرائم رپورٹر)لوہاری گیٹ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واردات کی منصوبہ بندی ناکام بناتے ہوئے گندے نالے کے قریب چھپے دو رکنی ریکارڈ یافتہ موٹر سائیکل چور کوگرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے دو موٹر سائیکل غیر قانونی اسلحہ اور ماسٹر چابیاں برآمد کرلی گئی ملزمان سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھیریکارڈ کے مطابق ملزمان شالیمار اور اندرون سٹی سمیت لاہور کے مختلف مقامات پر وارداتیں کرتے تھیدوران واردات موٹر سائیکل کا لاک کھولنے کے لیے ملزمان ماسٹر چابیوں کا استعمال کرتے تھے گرفتار ملزمان میں ثاقب اور ساتھی ذیشان شامل ہیں پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ایس پی سٹی نے متحرک سٹریٹ کریمنل کی گرفتاری پر ایس ایچ او لوہاری گیٹ اور پولیس ٹیم کو شاباش دی ایس پی سٹی بلال احمد کا کہنا ہے کہ جرائم کو کنٹرول کرنا اولین ترجیحات میں شامل ہے