بصیرپور، جوا اڈے پر چھاپہ، قمار باز گرفتار

بصیرپور(خصوصی رپورٹ)ڈی ایس پی سعیدانورکی ز یرنگرانی ایس ایچ او بصیرپورعدنان رفیق نے ریاض الحق شادودیگرٹیم کے ہمراہ والی بال میچ پرجوئے کی اطلاع پرنواحی موضع کوئیکی جاگیرمیں چھاپہ مارااوراسلم شہبازوٹو کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیاجبکہ اسکے ساتھی تنویرنذیروٹو اور شوکت محمدیاروٹو فرارہوگئے۔ موقع سے دائو پرلگے ہوئے دس ہزارروپے کی نقدی اور والی بال نیٹ ودیگرسامان قبضہ میں لے کرمقدمہ درج کرلیاگیا۔